ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / مسلم ملک میں فوج کے بارے میں ایسا کہنے پر اعظم کا سر قلم کر دیا جاتا:سبرامنیم سوامی

مسلم ملک میں فوج کے بارے میں ایسا کہنے پر اعظم کا سر قلم کر دیا جاتا:سبرامنیم سوامی

Thu, 29 Jun 2017 21:09:17  SO Admin   S.O. News Service

لکھنؤ،29جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی نے سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم خاں کے فوج والے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے کسی مسلم ملک میں فوج کے بارے میں ایسا کہا ہوتا تو ان کا سر قلم کر دیا جاتا۔اعظم خان نے منگل کو بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ خواتین فوجیوں کے اعضاء مخصوصہ کاٹ کر لے گئیں، جس پر پورے ہندوستان کو شرمندہ ہونا چاہئے۔
اعظم نے ایک اجتماع میں کہا کہ مسلح خواتین نے فوج کو مارا،دہشت گرد دستے کے مخصوص اعضاء کاٹ لے گئے،انہیں ہاتھ سے شکایت نہیں تھی،سر سے نہیں تھی،پاؤں سے نہیں تھی،جسم کے جس حصے سے انہیں شکایت تھی، وہ اسے کاٹ کر لے گئے۔ اتنا بڑا پیغام ہے، جس پر پورے ہندوستان کو شرمندہ ہونا چاہئے اور سوچنا چاہئے کہ ہم دنیا کو کیا منہ دکھائیں گے؟۔
اعظم کے اس بیان کی مذمت کرتے ہوئے سوامی نے کہا کہ ایسے لوگوں کا مقصد صرف شہ سرخیوں میں بنے رہنا ہوتا ہے اور یہ لوگ مسلمانوں کو گمراہ کرتے ہیں۔بی جے پی لیڈر نے کہا کہ اعظم خاں بیہودہ باتیں کرتے ہیں،وہ ہندوستان میں جس جمہوریت سے لطف اندوز ہو رہے ہیں وہ کسی بھی مسلم ملک میں نہیں ہے،وہ کسی بھی مسلم ملک میں ایسا نہیں بول سکتے،اگر وہ سعودی عرب میں وہاں کی فوج کے بارے میں ایسا کہہ دیں تو اگلے ہی دن ان کا سر قلم کر دیا جائے گا یا پھر انہیں پتھروں سے مار دیا جائے گا۔
سماج وادی پارٹی کے سابق لیڈر امر سنگھ نے بھی اعظم پر حملہ بولتے ہوئے ان کے بیان کو بہت بدقسمتی، گندہ اور بیہودہ بتایا۔امر نے کہا کہ یہ ان کی فطرت میں ہے۔اس سے پہلے انہوں نے بھارت ماتا کو ڈائن کہا ہے۔انہوں نے ایسے لوگوں کو چاٹ پالا جن کے لوگ پاکستان کے لئے جاسوسی کرتے ہوئے پکڑے گئے،پتہ نہیں قوم ان کو برداشت کیوں کر رہی ہے۔اگرچہ اعظم خان نے بعد میں اپنا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا نے ان کے بیان کو غلط طریقے سے پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر واقعی یہ اتنا حساس مسئلہ ہے تو میڈیا میں اسے 24گھنٹے کیوں دکھایا گیا؟۔
 


Share: